Banner

عوامی فلاح کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی،ڈی سی حسیب شجاع

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ لورالائی میں این جی اوز کے امور پر تفصیلی اجلاس، باہمی تعاون اور شفافیت پر زور

لورالائی (میاں محمدعامربشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ضلع میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ذمہ داران کا ایک تفصیلی اور اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نور علی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم سمیت دیگر متعلقہ انتظامی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد ضلع لورالائی میں جاری فلاحی، ترقیاتی اور سماجی منصوبوں کا جائزہ لینا، این جی اوز کی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کرنا اور ضلعی انتظامیہ و غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنانا تھا۔اس موقع پر مختلف این جی اوز کے نمائندگان نے اپنے اپنے شعبوں میں جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے صحت، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، غذائیت، خواتین کی فلاح و بہبود، بچوں کے حقوق اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وہ محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ بعض نمائندگان نے اپنے کام کے دوران پیش آنے والے مسائل، خصوصاً دور دراز علاقوں میں رسائی، وسائل کی کمی اور مقامی سطح پر تعاون کے فقدان سے بھی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے این جی اوز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں معاشرے کی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ این جی اوز کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، تاہم تمام تنظیموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مربوط رکھیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ این جی اوز اپنے تمام منصوبوں کی تفصیلات، فنڈنگ کے ذرائع اور اہداف سے متعلق مکمل معلومات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کریں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تنظیمیں حکومتی پالیسیوں اور ضابطہ کار کے مطابق کام کریں اور اپنی سرگرمیوں کو حقیقی معنوں میں عوامی فلاح کے لیے وقف رکھیں۔
اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ مختلف این جی اوز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ ایک ہی نوعیت کے منصوبوں میں غیر ضروری تکرار سے بچا جا سکے اور وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ این جی اوز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں۔آخر میں اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور این جی اوز باہمی تعاون کے ذریعے ضلع لورالائی میں پائیدار ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھیں

عوامی فلاح کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی،ڈی سی حسیب شجاع

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us