Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

پیٹرولیم قیمتوں میں یکدم بھاری اضافہ، معاشی قتل کے مترادف ہے، تنظیم تاجران بلوچستان

پیٹرولیم قیمتوں میں یکدم بھاری اضافہ، معاشی قتل کے مترادف ہے، تنظیم تاجران بلوچستان
پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے سے تجاوز، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح غریب اور تاجروں کیلئے ناقابلِ برداشت ہے، ترجمان
ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھیں گے اور ہر بنیادی ضرورت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائے گی، کاشف حیدری

اسلام آباد/ کوئٹہ ( )مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کاشف حیدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 130 روپے سے زائد اضافے کو ملکی معیشت پر خطرناک حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اور اس کی مذمت جتنی بھی کی جائے کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت اب 458 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 520 روپے سے بھی اوپر پہنچ چکا ہے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے اور یہ کسی بھی طور پر غریب عوام اور چھوٹے تاجروں کے لیے قابل برداشت نہیں ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ اس فیصلے سے براہِ راست عوام کی جیب پر بوجھ پڑے گا اور مہنگائی کی موجودہ لہر مزید شدت اختیار کرے گی، کیونکہ جب ایندھن، خاص طور پر ڈیزل کی قیمتیں اس حد تک بڑھ جائیں گی تو ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھنے سے زندگی کی ہر بنیادی ضرورت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اضافہ چھوٹے تاجروں کے لیے شدید معاشی مشکلات پیدا کر رہا ہے، کیونکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے اور پیٹرول میں 137 روپے سے زائد کا یکدم اضافہ کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر رہا ہے اور دکانداروں کے لیے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ کاشف حیدری نے واضح کیا کہ حکومت کا فرض ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرے نہ کہ ان پر ایسے معاشی بوجھ ڈالے جو ان کے روزگار کے لیے خطرہ بن جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے یہ فیصلہ فوری طور پر واپس نہ لیا تو تاجر برادری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام قانونی اور معاشی اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی اور پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *