Banner

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اپنے مستحقین کو مؤثر خدمات کی فراہمی کیلئے عالمی ادارہ صحت، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسیف کیساتھ باہمی اشتراک پر اتفاق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں عالمی ادارہ صحت (WHO)، ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (UNICEF) کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بی آئی ایس پی مستحقین کی فلاح و بہود اور مؤثر خدمات کی فراہمی کیلئے باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران کم لاگت پر مبنی ٹیکنالوجی کے استعمال، شفافیت میں اضافہ اور مستحق خواتین اور ان کے خاندانوں کے لیے ہنر مندی کے مشترکہ مواقع تلاش کرنے پر بھی بات ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ رپورٹنگ، مانیٹرنگ، فیڈ بیک سسٹم اور آگاہی مہم کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا تاکہ پروگرام کی کارکردگی بہتر ہو اور مستفید افراد تک سہولیات مؤثر انداز میں پہنچ سکیں۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مربوط اور مشترکہ کوششیں نہایت اہم ہیں۔ اس سے معاشی طور پر کمزور خاندانوں پر زیادہ مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری مستحق گھرانوں تک خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بناتی ہے۔
اجلاس میں پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر لوو ڈیپینگ، یونیسیف کی نمائندہ پارنیل آئرن سائیڈ، ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر لنڈیتا بارے اور بی آئی ایس پی کے سینئر افسران شریک تھے۔
ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندوں نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جلد عملی تجاویز پیش کی جائیں گی تاکہ تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے اور مستفید افراد کو زیادہ بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اپنے مستحقین کو مؤثر خدمات کی فراہمی کیلئے عالمی ادارہ صحت، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسیف کیساتھ باہمی اشتراک پر اتفاق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us