Banner

انسانیت اور قبائلی روایات کا خوبصورت امتزاج، احمد خان اچکزئی کی حاجی عطاء اللہ کاکڑ کی عیادت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

انسانیت اور قبائلی روایات کا خوبصورت امتزاج، احمد خان اچکزئی کی حاجی عطاء اللہ کاکڑ کی عیادت

کوئٹہ (رنزوریار سے)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قبائلی ہم آہنگی اور یگانگت کی ایک اعلیٰ مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب غبیزئی قوم کے سربراہ اور احمد خان ایجوکیشنل سسٹم کے چیئرمین احمد خان اچکزئی نے وفد کے ہمراہ کاکڑ قبیلے کی معروف و معزز شخصیت حاجی عطاء اللہ کاکڑ (ٹھیکیدار) کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔اس موقع پر احمد خان اچکزئی کے ہمراہ ایک معتبر وفد بھی موجود تھا جس میں سینیٹر شکور خان اچکزئی یوسف احمد خان اچکزئی معاون عبداللہ جان اور دیگر عمائدین شامل تھیں
حاجی عطاء اللہ کاکڑ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ہیں۔ ملاقات کے دوران احمد خان اچکزئی اور وفد کے دیگر شرکاء نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔احمد خان اچکزئی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاحاجی عطاء اللہ کاکڑ ہماری قبائلی سیاست اور سماجی ڈھانچے کا ایک اہم ستون ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ قوم کی خدمت کے لیے ہمارے درمیان موجود ہوں۔
تمام شرکاء نے مشترکہ طور پر حاجی عطاء اللہ کاکڑ کی جلد صحت یابی اور درازیِ عمر کے لیے خصوصی دعا کی، اور کینسر جیسے مرض کے خلاف ان کی استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انسانیت اور قبائلی روایات کا خوبصورت امتزاج، احمد خان اچکزئی کی حاجی عطاء اللہ کاکڑ کی عیادت

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us