Banner

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بیجنگ: چین نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ہر حال میں اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور عالمی و علاقائی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے، جہاں ان کا چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دیاوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار چینی قیادت کی دعوت پر چین پہنچے ہیں، جہاں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے۔ یہ رواں سال میں ان کا دوسرا دورہ چین ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ایران سے متعلق معاملات پر بھی اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیں گے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ حالیہ کشیدہ صورتحال کے باوجود تین چینی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گئے، جس پر متعلقہ فریقوں کے تعاون کو سراہا گیا۔ چین نے جنگ کے دوران تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us