Banner

خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں، گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 بچے اور خاتون جاں بحق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 26 مرد اور 21 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 25 مارچ سے جاری بارشوں کے نتیجے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصان ہوا، جبکہ 6 گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔ زیادہ تر واقعات بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں، خصوصاً بنوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد مالی امداد دینے پر زور دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، جو منگل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور جاری کردہ ہدایات و الرٹس پر عمل کریں۔ ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں، گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 بچے اور خاتون جاں بحق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us