Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

لورالائی میں بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر کا ہنگامی دورہ، متاثرین سے ملاقات

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور ڈیموں میں پانی کی آمد کے بعد ڈپٹی کمشنر لورالائی، کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے ہنگامی بنیادوں پر مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل اور اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم کے ہمراہ لورالائی سٹی اور کھچ عمقزئی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور نقصانات کا تخمینہ لگایا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ ریلیف سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے اور ہنگامی اقدامات یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔

دورے کے دوران مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کی بروقت آمد اور براہِ راست مسائل سننے کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچا کر مؤثر حل نکالا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *