Banner

نئے اضلاع کا قیام پسماندہ علاقوں کو ترقی میں شامل کرنے کے لیے ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ بلوچستان ہفتہ کے روز کلی ناصران گئے جہاں قبائلی رہنما شیر خان ناصر کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں مقامی قبائلی عمائدین و مشران نے وزیر اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، بخت محمد کاکڑ، اراکین صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی، علی مدد جتک، زرک خان مندوخیل اور سینیٹر آغا شاہزیب خان درانی سمیت قبائلی عمائدین اور مشران بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ ودیگر کو اس موقع پر روایتی پگڑیاں بھی پہنائی گئی وزیر اعلیٰ نے قبائلی معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے اضلاع بنانے کا مقصد صوبے کے ان علاقوں کو بھی ترقی کے سفر میں شامل کرنا ہے جو پیچھے رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کاریزات کو ضلع بنانے سے متعلق امور پر ضرور غور کیا جائے گا انہوں نے اس موقع کلی ناصران کے نام ناصر آباد میں تبدیل کرنے کا اعلان بھی کیا مقامی معتبرین نے علاقے میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

نئے اضلاع کا قیام پسماندہ علاقوں کو ترقی میں شامل کرنے کے لیے ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us