Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاست

قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے جرگہ سسٹم آج بھی مؤثر ذریعہ ہے، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل

قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے جرگہ سسٹم آج بھی مؤثر ذریعہ ہے، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مختلف قبائل کو آپس میں شیر و شکر کرنے اور علاقائی جھگڑوں کے خاتمے کیلئے ہمارا شاندار قومی جرگہ سسٹم آج بھی بہت موثر اور معتبر ذریعہ ہے۔ یہ وقت مختلف اقوام اور قبائل کے درمیان افہام و تفہیم پیدا کرنے اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ہے کیونکہ بحیثیت قوم ہم مزید نفرتوں، قبائلی دشمنیوں اور علاقائی تنازعات کا متحمل نہیں ہو سکتے لہٰذا ضروری ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ علاقے کے سیاسی اکابرین، دینی علماء کرام اور مشائخ عظام کو ہر قسم کے علاقائی تنازعات اور قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ اور ڈسٹرکٹ پشین میں مختلف سیاسی، مذہبی اور قبائلی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ آمن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ قبل ازیں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگئی میں قبائلی شخصیت حاجی محمد عمرخان ترین کی رہائشگاہ پر انکے بھائی حاجی محمد طاہرخان ترین سمیت علی محمد پہلوان اور حاجی عبدالروف خان ترین سیگئی سے انکے فرزند شہید اسلم خان ترین کی شہادت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ صوبائی وزیر میرعاصم کرد گیلو، قبائلی رہنما ملک سعداللہ جان ترین، ملک نعمت اللہ خان سیگئی، ملک محب اللہ خان ترین اور حاجی قطب الدین اغا تھے۔ گورنر بلوچستان نے سیگئی میں گزشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار نقیب اللہ ترین کی شہادت پر بھی گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا، اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ مسلح افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہید پولیس اہلکار کے بیٹے کو ملازمت دی جائیگی۔ بعدازاں گورنربلوچستان نے ضلع پشین کے علاقے یارو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے باپ اور بیٹی سمیت تین افراد کی شہادت پر ان کے لواحقین سے بھی تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *