Banner

زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور کلیدی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ارتھ آور بھرپور انداز میں منائیں اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

28 مارچ 2026 کو ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ دور میں ماحولیاتی چیلنجز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور ارتھ آور ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری بجلی اور روشنیاں بند رکھیں یا کم سے کم استعمال کریں، تاکہ توانائی کے مؤثر استعمال کا پیغام دیا جا سکے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سال ارتھ آور “زمین کے لیے ایک گھنٹہ دیں” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارتھ آور محض ایک علامتی اقدام نہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر شعور بیدار کرنے کی ایک اہم کوشش ہے، جو ایک پائیدار اور محفوظ مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کو تقویت دیتی ہے۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ آج کیے گئے فیصلے آنے والی نسلوں کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کریں گے، اور حکومت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور پائیدار ترقیاتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور کلیدی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us