Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

بلوچستان میں نئے اضلاع کا قیام ترقی اور خوشحالی کے لیے ہے، میر سرفراز بگٹی

برشور کو ضلع اور میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے پر عوام کو مبارکباد: میر سرفراز بگٹی
نئے ضلع میں انتظامی اسٹرکچر مضبوط اور تمام سرکاری مشینری فعال ہوگی: میر سرفراز بگٹی
مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ظالم کی پشت پناہی نہیں کی جائے گی: میر سرفراز بگٹی
ایران کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی: میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نئے اضلاع بنانے کا مقصد ان علاقوں کو ترقی دینا ہے جو ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گئے ہیں اور انہیں اگے لانا ہے برشور کو ضلع کا درجہ ملنے پر منعقدہ عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں نئے اضلاع کے قیام کا مقصد صوبہ بھر کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی اور خوشحالی ہے وزیر اعلیٰ نے برشور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے، پولیس تھانوں کو مزید وسعت دینے، بنیادی مراکز صحت کو ٹیلی ہیلتھ کے نظام سے منسلک کرنے، 254 اسکولوں کی مکمل فعالی اور برشور کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن مقامی ایم پی اے پارلیمانی سیکریٹری اسفندیار خان کاکڑ کے حوالے کرنے اور انتظامی اسٹرکچر کو مضبوط کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ نئے بننے والے ضلع میں بہترین ڈپٹی کمشنر تعینات کیا ہے وہ ایک قابل آفیسر ہیں جن کو میں نے یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ علاقے کے معتبرین اور عوام کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں اور علاقے میں موجود تمام سرکاری مشینری کو بھرپور انداز سے فعال کرتے ہوئے نئے ضلع کو اپنے پیروں پہ کھڑا کریں وزیر اعلیٰ نے مقامی عوام کو ان کی درینہ خواہش کی تکمیل پر ان کو مبارکباد پیش کی اور انہوں نے کہا کہ آج مرحوم سرور خان کاکڑ نے جو خواب دیکھا تھا اور شرمندہ تعبیر ہوا انہوں نے گزشتہ شب یارو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور کبھی بھی کسی ظالم کی پشت پناہی نہیں کریں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ دوست تنقید کرتے ہیں لیکن میں ان کی بات بھی سنتا ہوں انہوں نے واضح کیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ 40 سال تک افغان بھائیوں کی خدمت کی اور بدلے میں جو صلہ ملا وہ بہت ہی افسوسناک ہے میں ان سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ یہاں امن و امان کی خرابی اور کسی کی بھی قسم کی تخریب کاری سے گریز کریں وزیراعلیٰ نے اپنی خطاب میں ایران کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کوخدا نے ایک مضبوط سپہ سالار عطا کیا ہے جو سرزمین پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی خوف نہیں ہے اور نہ ہی مجھے کوئی ڈرا سکتا ہے میں بلوچستان کے ایک ایک کونے میں جاتا ہوں اور آئندہ بھی جاتا رہوں گا انہوں نے اجتماع میں موجود توبہ کاکڑی اور کاریزات کے دوستوں کبھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت وہاں بھی جائے گی اور وہاں کی بھی ترقی اور خوشحالی کو سر فہرست رکھے گی جلسہ سے صوبائی وزرا، و دیگر نے بھی خطاب کیا.

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *