Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں، جعفرخان مندوخیل

قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں اقلیتوں کی نمائندگی یقینی بناتی ہیں: جعفرخان مندوخیل
پشتون بلوچ روایات نے اقلیتی برادریوں میں خوشگوار تعلقات اور اتحاد کو فروغ دیا: جعفرخان مندوخیل
بلوچستان میں مسیحی برادری کی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خدمات قابلِ تعریف ہیں: جعفرخان مندوخیل
اختلاف رائے کے احترام، بھائی چارے اور مذہبی رواداری سے صوبے میں امن قائم رہتا ہے: جعفرخان مندوخیل
گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جو حقوق، مذہبی آزادی اور سماجی احترام حاصل ہے اس کی پورے خطے کے دیگر ممالک میں مثال نہیں ملتی۔ ہمارا 1973 کا آئین ان کو مساوی شہریت فراہم کرتا ہے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں قانون سازی کے عمل میں تمام اقلیتوں کے حقوق، آزادی اظہار اور سیاسی شرکت کو یقینی بناتی ہیں۔ سیاسی عمل کا حصہ بنانے کے ساتھ ساتھ پشتون بلوچ کی شاندار قومی اقدار اور روایات نے تمام اقلیتی برادریوں کو ضلعی سطح پر بھی سماجی سرگرمیوں میں شامل رکھا ہے جس سے ان میں خوشگوار تعلقات اور مضبوط اتحاد کا جذبہ برقرار ہے۔ گویا اکثریت اور اقلیت کی یہی یکجہتی اور بقائے باہمی درحقیقت ہماری ملکی اور قومی سربلندی کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ طارق گل کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس میں قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر مینارٹی ونگ عامر مسیح۔ زکریا پیٹرک، بیگم پیٹرک سینٹ مسیح، معراج مسیح، یوحنا کھوکھر و دیگر عہدیداران شامل تھے۔ ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق، پارلیمانی نمائندگی اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ سمیت ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہیٹرک سینٹ مسیح ایک عوام دوست اقلیتی رہنماءتھے جن کی کمی آج بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ گورنر بلوچستان نے یقین دلایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ بھی مسیحی برادری کے جائز حقوق و مطالبات کو پورا کرنے کیلئے کوششیں کریں گی۔ گورنر مندوخیل نے ملک اور صوبہ میں امن اور ہم آہنگی کو بڑھانے کیلئے اختلاف رائے کے احترام، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بلوچستان کے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بالخصوص مسیحی برادری کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صوبے کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *