Banner

جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان کی ٹیلیفونک سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا، امریکی میڈیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: امریکی اخبار کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران امن قائم کرنے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کیں، جن میں ٹیلیفونک رابطوں کا کلیدی کردار رہا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی قیادت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تہران، ریاض، ابوظبی، قاہرہ، استنبول اور برسلز کے اہم رہنماؤں سے مسلسل رابطے کیے اور ممکنہ مذاکرات پر گفتگو کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ پاکستان کے رہنما قریبی روابط رکھتے ہیں، جس سے پاکستان کو مؤثر ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل سفارتی رابطوں کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈے فول کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں اور اب براہِ راست ملاقات کی تیاری جاری ہے، جو ممکنہ طور پر پاکستان میں ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی متحرک سفارتکاری خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار اور عالمی سطح پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، اور اگر یہ کوششیں کامیاب ہوئیں تو تنازع کے خاتمے میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہیں۔

جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان کی ٹیلیفونک سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا، امریکی میڈیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us