Banner

موٹر سائیکلز کیلیے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے سے متعلق تجویز سامنے آگئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وفاقی حکومت نے کم آمدن والے افراد کو پیٹرول سبسڈی کے لیے ایپ تیار کر لی جس کے ذریعے پیٹرول کم قیمت مل سکے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کی گئی ایپ فی الحال ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے جس کے بعد ایپ کو عوام کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

پیٹرول پر سبسڈی ٹو تھری ویلرز گاڑیوں پر دی جائے گی جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ دیگر صارفین تک منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلز کے لیے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے تاہم 800 سی سی گاڑیاں رکھنے والے صارفین کے لیے سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

اس حوالے سے ملک کے 12 ہزار پیٹرول پمپس پر سبسڈی نوزلز مختص کی جائیں گی اور ہر پیٹرول پمپ پر 2 موبائل فونز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اس طرح ہر پیٹرول پمپ پر موبائل فونز ایپ کے ذریعے پیٹرول دیا جائے گا۔

موٹر سائیکلز کیلیے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے سے متعلق تجویز سامنے آگئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us