Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

سرکاری ہسپتالوں میں بھرتی ،میرٹ کو یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں ٹیلی ہیلتھ کی سہولیات، اپر ڈیرہ بگٹی میں عوامی ماڈل ہیلتھ پلان پر عملدرآمد اور دیگر متعلقہ امور سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے صوبے میں ٹیلی ہیلتھ کے نظام، اپر ڈیرہ بگٹی میں ماڈل ہیلتھ ڈسٹرکٹ کے قیام اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اپر ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے ہسپتالوں میں درکار افرادی قوت کی بھرتی میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کے انتظامی یا سیاسی دبا¶ کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے وزیر اعلیٰ نے صوبے میں ٹیلی ہیلتھ کے نظام کو مزید وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامی امور کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ عوام کو بروقت اور م¶ثر طبی خدمات میسر آ سکیں اجلاس کو زرغون ہا¶سنگ اسکیم کوئٹہ میں قائم باچا خان میموریل ہسپتال کے امور سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کی بہتری کے ذریعے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں، جو حکومت کی اولین ترجیح ہےانہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ٹیلی ہیلتھ کے نظام کو مزید م¶ثر اور فعال بنایا جائے گا، تاہم اس کے لیے ایک مضبوط اور م¶ثر مانیٹرنگ نظام ناگزیر ہے تاکہ خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور معیار برقرار رکھا جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *