Banner

عید سے قبل سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: عید سے قبل ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 8 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 945 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 81 ڈالر کمی کے بعد 4686 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 684 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ پر پڑتے ہیں، اسی وجہ سے پاکستان میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔

عید سے قبل سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us