Banner

ملکی فضاؤں کو دشمن کے ڈرونز سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ کی اہم پیش رفت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب سول ڈیفنس کو جدید اینٹی ڈرون گن فراہم کر دی گئی ہے، جس کا مقصد حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ڈرون گن EMG-150 کسی بھی دشمن ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 2 سے 3 کلومیٹر تک کی رینج میں ڈرون سگنلز کو جام کر کے اسے گرا سکتی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب مرحلہ وار سول ڈیفنس کو مزید اینٹی ڈرون گنز فراہم کرے گا۔

سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اور اینٹی ڈرون اسکواڈ کی تربیت NRTC کے ذریعے جاری ہے، جبکہ پہلی گن پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر راولپنڈی ڈویژن کے حوالے کی گئی ہے۔

یہ گن تقریباً 6 کلو وزنی ہے اور ہائی گین ڈائریکشنل اینٹینا کے ذریعے درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں آٹھ مختلف فریکوینسیز موجود ہیں جو مختلف اقسام کے ڈرونز کو جام کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

گن کی مدد سے ڈرون کے کنٹرول سگنلز میں مداخلت کر کے اسے فوری طور پر لینڈ کرایا یا ناکارہ بنایا جا سکتا ہے، جبکہ جدید نظام کے ذریعے اس کا رخ بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

یہ اینٹی ڈرون گن GPS، Galileo، GLONASS اور BeiDou جیسے سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹمز کو جام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 200 واٹ تک آؤٹ پٹ پاور فراہم کرتی ہے۔ یہ منفی 22 سے زائد 65 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی مؤثر انداز میں کام کر سکتی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ کے وژن کے تحت سول ڈیفنس کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے، جبکہ NRTC مزید اینٹی ڈرون گنز تیار کرے گا تاکہ اہم تنصیبات کو محفوظ بنایا جا سکے۔


ملکی فضاؤں کو دشمن کے ڈرونز سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ کی اہم پیش رفت

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us