Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
امن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیت

افغان مہاجرین کے نام پر شہریوں کی گرفتاری،مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کا شدید رد عمل

افغان مہاجرین کے نام پر شہریوں کی گرفتاری،مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کا شدید رد عمل

مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری، محمد مہدی ہزارہ، محمد علی، زیشان ہزارہ، عزت اللہ کاظمی، الیاس علی زاہدی، جان محمد ہزارہ، محمد نبی، سلیمان علی، محمد اکرم اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجروں کی گرفتاری کے نام پر شہریوں اور تاجروں کو متاثر کرنے کا سلسلہ انتہائی تشویشناک اور غیر منصفانہ ہے۔ مختلف علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس موصول ہو رہی ہیں جن میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے افغان مہاجرین کے نام پر پاکستانی شہریوں، حتیٰ کہ کم عمر افراد جن کے شناختی کارڈ بھی مکمل نہیں، کو گرفتار کر رہے ہیں، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ یہ رویہ نہ صرف شہریوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہا ہے بلکہ کاروباری ماحول میں بھی مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ایسے اقدامات میں اعتدال، ذمہ داری اور احتیاط کے اصولوں پر عمل انتہائی ضروری ہے تاکہ بے گناہ شہری اور تاجران بلاوجہ متاثر نہ ہوں اور شہر میں کاروباری سرگرمیاں بغیر رکاوٹ جاری رہ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کی گرفتاری کے عمل میں قانونی تقاضوں اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ کسی بھی شہری کے حقوق مجروح نہ ہوں اور امن و امان قائم رہے۔ تاجران کی معاشی سرگرمیاں اور شہریوں کا اعتماد اس بات پر منحصر ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے اقدامات میں انصاف اور توازن کو یقینی بنائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *