Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

افغانستان سے مذاکرات، پاکستان کا چین کو انکار

اسلام آباد: پاکستان نے چین کو واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ عدم رابطہ کی موجودہ پالیسی جاری رکھے گا کیونکہ کابل حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی افغان سرزمین پر موجودگی کے حوالے سے اپنا مؤقف تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے چین کی حالیہ سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ زمینی حقائق میں تبدیلی کے بغیر کابل کے ساتھ معمول کی سفارتی سرگرمیوں کی بحالی ممکن نہیں۔

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنے خصوصی ایلچی کو کابل اور اسلام آباد بھیجا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بیجنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد براہ راست مذاکرات کریں گے اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔ چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے چین کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد پہلے ہی مختلف سفارتی ذرائع اور دوست ممالک کے ذریعے طالبان حکومت کو ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسند گروہوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکا ہے، تاہم طالبان قیادت نے اپنے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کا معاملہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور افغان سرزمین کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی، تاہم پاکستانی حکام نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹس افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک کابل حکومت اسلام آباد کے تحفظات دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کرتی، بامعنی سفارتی پیش رفت کی گنجائش کم ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ بعض دوست ممالک کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے مطالبات کے باوجود پاکستان افغانستان کے حوالے سے اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کی جانب سے قابلِ تصدیق یقین دہانی درکار ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی، اور جب تک ایسی یقین دہانی نہیں ملتی موجودہ پالیسی جاری رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *