Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

پاکستان اور سعودیہ مسلم ممالک میں تصادم روکنے کیلئے مشترکہ طور پر سرگرم

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب مسلم ممالک میں تصادم روکنے اور جاری علاقائی کشیدگی کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر سرگرم ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ اتفاق ‎وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے مختصر مگر اہم دورے کے دوران جدہ میں ہونے والی اعلیٰ سطح بات چیت کے دوران سامنے آیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، جنہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک نے خطے کی موجودہ صورتحال پر فوری سفارتی کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا تاکہ کشیدگی میں اضافہ روکا جا سکے اور تنازعات کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ دونوں جانب سے یہ مستقل پالیسی بھی دہرائی گئی کہ مسلم دنیا میں تنازعات سے گریز کیا جائے اور وسیع تصادم سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

پاکستانی وفد نے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اعادہ کیا اور اسلام کے مقدس مقامات کے محافظ کی حیثیت سے سعودی عرب کی خصوصی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگی یونیفارم پہن کر شرکت کی، جس سے پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت کے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے عزم کا اشارہ ملا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا، جس میں صرف وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک ہوئے۔ اس اقدام کو دونوں ممالک کے قریبی اور خصوصی تعلقات کی علامت کے طور پر دیکھا گیا۔

دونوں ممالک نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اس دور میں دشمنی کم کرنے، مزید کشیدگی روکنے اور مسلم دنیا میں اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *