Banner

پاکستان میں پانچ جی اسپیکٹرم کی نیلامی، مقامی و عالمی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان میں پانچ جی اسپیکٹرم کی نیلامی، مقامی و عالمی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مؤثر حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان میں پانچ جی اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً پانچ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گئی۔ نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان میں زونگ (چائنا موبائل)، یوفون (اتصالات) اور جاز (ویون گروپ) شامل ہیں۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ یہ نیلامی پاکستان میں مواصلات اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی واضح علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے موجود غیر ملکی کمپنیوں کی نئی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت اور اصلاحاتی عمل پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ اس سے قبل قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کے ذریعے چھ سو پینتالیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اہم اشارہ ہے۔ ان کے مطابق قومی فضائی کمپنی کی نجکاری سے فضائی رابطوں میں بہتری آئے گی جبکہ پانچ جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے ڈیجیٹل معیشت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیلامی میں کامیاب ہونے والی کمپنی جاز نے آئندہ تین برسوں کے دوران پاکستان میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی اور عالمی سرمایہ کاری کا یہ تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور طویل المدتی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے اور یہ پیش رفت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی وژن کا عملی ثمر ہے۔

پاکستان میں پانچ جی اسپیکٹرم کی نیلامی، مقامی و عالمی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us