Banner

اسرائیل کے قیام پر برطانیہ سے معافی کا مطالبہ، 45 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسرائیل کے قیام پر برطانیہ سے معافی کا مطالبہ، 45 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

برطانیہ کے درجنوں ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کرنے میں اپنے تاریخی کردار پر باضابطہ معافی مانگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے اراکین نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کو اپنے ماضی کے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بالفور اعلان کے اثرات آج بھی مشرقِ وسطیٰ میں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کے مطابق اسی اعلان نے ایسے حالات کو جنم دیا جن کے نتیجے میں 1948 میں اسرائیل کا قیام عمل میں آیا اور فلسطینی عوام کو بڑے پیمانے پر مشکلات اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت اس تاریخی فیصلے کے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے باضابطہ معافی مانگے۔

واضح رہے کہ سلطنتِ عثمانیہ کی شکست کے بعد برطانیہ نے تقریباً تین دہائیوں تک فلسطین پر حکمرانی کی جو 1948 تک جاری رہی۔ تاہم اب تک مختلف برطانوی حکومتیں اس دور کے حوالے سے باضابطہ معافی مانگنے یا ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔

اسرائیل کے قیام پر برطانیہ سے معافی کا مطالبہ، 45 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us