Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائمفریدہ خانم کی سالگرہ اور کتاب “میں فلسطینی بچہ ہوں” کی تقریبِ رونمائی لاہور میں منعقدپرنس تھیٹر میں بابائے سٹیج خالد عباس ڈار کے ہاتھوں سکرپٹ کی تقسیمزیارت کے تاریخی جنگلات قومی ورثہ ہیں، تحفظ یقینی بنایا جائے،سردار منظور کاکڑپاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقامریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو چکے، امریکی میڈیاپاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواجحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائمفریدہ خانم کی سالگرہ اور کتاب “میں فلسطینی بچہ ہوں” کی تقریبِ رونمائی لاہور میں منعقدپرنس تھیٹر میں بابائے سٹیج خالد عباس ڈار کے ہاتھوں سکرپٹ کی تقسیمزیارت کے تاریخی جنگلات قومی ورثہ ہیں، تحفظ یقینی بنایا جائے،سردار منظور کاکڑپاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقامریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو چکے، امریکی میڈیاپاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواج

نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کر کے بہتر روزگار فراہم کیے جائینگے، عمران خان

سیکریٹری اطلاعات عمران خان کی صدارت میں محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عسکر خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈیجیٹل پالیسی 2026 کے حوالے سے مجوزہ ترامیم اور مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ، حکومتی پالیسیوں کی مثر تشہیر اور جدید تقاضوں کے مطابق پالیسی کو مزید فعال اور مثر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مثر استعمال کے ذریعے حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عسکر خان نے کہا کہ ڈیجیٹل پالیسی کے نفاذ کا بنیادی مقصد حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو جدید اورموثر انداز میں عوام تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے ذریعے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دے کر نہ صرف باعزت روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے بلکہ انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر معاشرے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بھی بنایا جا سکتا ہے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ڈیجیٹل پالیسی 2026 کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق مزید جامع اور فعال بنایا جائے گا تاکہ حکومتی کارکردگی کو مثر انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی اور نوجوانوں کے لیے مواقع میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *