Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائمچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائم

فریدہ خانم کی سالگرہ اور کتاب “میں فلسطینی بچہ ہوں” کی تقریبِ رونمائی لاہور میں منعقد

لاہور: پیس میڈیا ایسوسی ایشن، پاکستان کے زیرِ اہتمام شاعرہ، صحافی، کالم نگار اور سماجی کارکن فریدہ خانم کی سالگرہ اور بچوں کے لیے لکھی گئی کتاب “میں فلسطینی بچہ ہوں” کی تقریبِ رونمائی 26 جولائی 2026 کو سیور فوڈز، لاہور میں نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت محترم وسیم صابر نے کی، جبکہ محترمہ انحر معین، محترم صائم راجپوت، محترم سید صائم شاہ، محترم رانا فیاض، محترم علی ملک، محترمہ بیگم محمودہ جاوید، محترم شاہ زیب اور محترم آصف خان نے بطورِ خصوصی مہمان شرکت کی۔

تقریب کے دوران فریدہ خانم کی بچوں کے لیے لکھی گئی کتاب “میں فلسطینی بچہ ہوں” کی باقاعدہ رونمائی کی گئی۔ مقررین نے کتاب کو فلسطینی بچوں کے جذبات، امید اور حوصلے کی خوبصورت ترجمان قرار دیتے ہوئے مصنفہ کی کاوش کو سراہا۔

شرکاء نے فریدہ خانم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی ادبی، صحافتی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ یادگار لمحات گزارے۔

تقریب کے اختتام پر پیس میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ادب، صحافت اور سماجی خدمت کے فروغ کے لیے ایسی مثبت اور بامقصد تقریبات کا انعقاد جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *