Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائمچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائم

زیارت کے تاریخی جنگلات قومی ورثہ ہیں، تحفظ یقینی بنایا جائے،سردار منظور کاکڑ

کوئٹہ: ال کاکڑ قبائل فیڈریشن کے صدر اور بلوچستان یوتھ فرنٹ کے سیکرٹری جنرل سردار منظور احمد خان کاکڑ نے زیارت کے تاریخی اور عالمی شہرت یافتہ صنوبر کے جنگلات میں مبینہ طور پر درختوں کی کٹائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں سردار منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ زیارت کے صنوبر کے جنگلات دنیا کے قدیم ترین قدرتی جنگلات میں شمار ہوتے ہیں، جو صوبے اور ملک کے قدرتی، تاریخی اور ماحولیاتی ورثے کی علامت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان جنگلات کا تحفظ ریاست، حکومت اور متعلقہ اداروں کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیکیورٹی کے نام پر صدیوں پرانے صنوبر کے درختوں کی کٹائی کی جا رہی ہے، جو نہ صرف قدرتی ماحول بلکہ قومی ورثے کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔

سردار منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ اگر یہ کٹائی متعلقہ اداروں کی اجازت یا نگرانی میں ہو رہی ہے تو اس کی ذمہ داری انہی اداروں پر عائد ہوتی ہے، جبکہ اگر یہ عمل بغیر اجازت جاری ہے تو یہ نگرانی کے نظام کی ناکامی اور غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے عالمی ماحولیاتی تحفظ کے اداروں سے اپیل کی کہ زیارت کے صنوبر کے جنگلات کے تحفظ کے لیے معاملے کا نوٹس لیا جائے اور درختوں کی کٹائی کا سلسلہ روکا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *