Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان

بلوچستان ہائیکورٹ کا کراچی کوئٹہ روڈ کی تعمیر میں سست روی پر برہمی کا اظہار

بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے کراچی-کوئٹہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر اور حب شہر میں صفائی و پانی کی قلت سے متعلق آئینی پٹیشنز کی سماعت کی۔ چیف جسٹس جناب کامران ملاخیل اور جسٹس جناب نجم الدین مینگل پر مشتمل بینچ کے روبرو الہی بخش مینگل ایڈووکیٹ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے حکام اور دیگر متعلقہ افسران پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے روڈ کی تعمیر میں سستی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور سکیورٹی کے بہانے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ این ایچ اے حکام صوبائی حکومت سے سکیورٹی کے معاملات خود طے کریں، عدالت کو ہر حال میں روڈ کی تعمیر مکمل چاہیے۔عدالت نے حکم دیا کہ شاہراہ پر ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر جدید سہولت مراکز تعمیر کیے جائیں، جہاں طعام و قیام، طبی امداد، ایمبولینس اور خواتین کے لیے علیحدہ واش رومز کی سہولیات میسر ہوں۔ پٹیشنر کی نشاندہی پر عدالت نے نمی بیلہ کے خستہ حال پل، مستونگ-قلات کے درمیان سڑک پر موجود ملبے اور روڈ پر موجود خطرناک موڑوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ این ایچ اے حکام نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ پل کی تعمیر اور ملبے کی صفائی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ مختلف مقامات پر روڈ کو سیدھا کرنے سے مسافت میں 20 کلومیٹر کی کمی متوقع ہے۔مزید برآں، حب شہر کی صفائی اور پانی کی قلت سے متعلق پٹیشنز میں ڈپٹی کمشنر حب، اے ڈی سی، چیف افسر اور ڈی ایس پی ٹریفک سمیت دیگر افسران کی غیر حاضری اور رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کر دیے۔ ساکران روڈ کی خستہ حالی اور پانی کی قلت پر ایکسیئن ایریگیشن اور ٹھیکہ دار کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت 12 مارچ کو ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *