Banner

ضیا اللہ لانگو عوام کی بھرپور حمایت سے کامیابی حاصل کرینگے، صادق سنجرانی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنماں نے کہا ہے کہ کل 10 مارچ کو حلقہ پی بی 36 قلات میں ہونے والی ری پولنگ میں بی اے پی کے امیدوار میر ضیا اللہ لانگو عوام کی بھرپور حمایت سے انشا اللہ بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے پارٹی جمہوری اقدار کے فروغ، ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور اسی وژن کے تحت پارٹی قیادت اور کارکنان بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی، مرکزی صدر و وفاقی وزیر نوابزادہ خالد مگسی، سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ، صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی، صوبائی سیکرٹری جنرل مٹھا خان کاکڑ اور خواتین ونگ کی صدر فرح عظیم شاہ سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی،

 

سینیٹرز اور دیگر پارٹی رہنماں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے حلقہ پی بی 36قلات میں ری پولنگ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور پارٹی کارکنان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے متحرک ہیں انہوں نے کہا کہ میر ضیا اللہ لانگو اس حلقے میں سات سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں اکیلے الیکشن لڑ رہے ہیں،عوام کی بھرپور حمایت، اعتماد اور وابستگی کے باعث ان کی کامیابی یقینی ہے انہوں نے کہا کہ قلات اور خالق آباد کے عوام ہمیشہ سے بلوچستان عوامی پارٹی اور میر ضیا اللہ لانگو کی قیادت پر اعتماد کرتے آئے ہیں۔ میر ضیا اللہ لانگو نے اپنے سیاسی دور میں علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے قابلِ ذکر اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے عوام آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں کل 10 مارچ کو ہونے والی ری پولنگ میں عوام کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرکے انشااللہ میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی کو یقینی بنائے گی اور مخالفین کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا قلات کے عوام گزشتہ کئی برسوں سے اپنے منتخب نمائندے کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور یہی عوامی اعتماد میر ضیا اللہ لانگو کی بار بار کامیابی کا سبب بنا ہے۔

ضیا اللہ لانگو عوام کی بھرپور حمایت سے کامیابی حاصل کرینگے، صادق سنجرانی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us