Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

تربت: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پیپلز گرین بس سروس کیچ کے عوام کے لیے حکومت بلوچستان کا اہم تحفہ ہے جس کا مقصد عوام کو معیاری، محفوظ اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تربت میں پیپلز گرین بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے، اسی وژن کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوام دوست منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی، میر شعیب نوشیروانی، میر عاصم کرد گیلو اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی برکت رند بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جن کے ذریعے نوجوانوں کا ریاست اور ریاستی اداروں پر اعتماد بحال کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اصلاحاتی ایجنڈا طویل المدتی نتائج کا حامل ہے اور اس کے مثبت اثرات بتدریج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے صوبے میں بند اسکولوں کو فعال بنانے کے وعدے پر تیزی سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے اور اب تک 3200 بند اسکول دوبارہ فعال کیے جا چکے ہیں، جبکہ اساتذہ کی بھرتی مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے تاکہ تعلیمی نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق مکران ڈویژن میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور گوادر میں ایک بھی اسکول بند نہیں ہے، جو تعلیمی اصلاحات کا واضح ثبوت ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر بلوچستان کی پائیدار ترقی ممکن نہیں، اس لیے حکومت تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بلوچ نوجوانوں، دانشوروں اور باشعور طبقات پر زور دیا کہ وہ لاحاصل اور طویل جنگوں کے نقصانات پر سنجیدگی سے غور کریں کیونکہ اس کا نقصان معاشرے اور آنے والی نسلوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *