Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رندقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رند

پاکستان، افغانستان تنازعے پر متنازع ویڈیو: ’انڈیا سے جنگ کے دوران آپ نے اچھا مواد بنایا لیکن یہ بالکل بھی مزاحیہ نہیں‘

’افغانیو پاکستان پر حملہ کرو گے۔ او تمھارے پاس ایئر فورس بھی ہے۔ اچھا جی۔۔۔ تم جنگیں بھی لڑتے ہو۔‘

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جمعرات اور جمعے کی شب ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے دوران طنز پر مبنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

32 سیکنڈ دورانیے کی یہ ویڈیو وزیرِ اعظم پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ نے شیئر کی جسے پھر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا۔

عطار تارڑ نے ایکس پر لکھا کہ ’پاکستان کے نوجوانوں میں حب الوطنی کا الگ جذبہ ہے۔ وہ ہر حال میں مزاح تلاش کرتے ہیں۔‘

جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی لڑائی میں جہاں متضاد دعوے سامنے آتے رہے وہیں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ بھی ہوتی رہی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ رات دیر گئے تک پاکستان کی ’جوابی کارروائی‘ سے متعلق تفصیلات شیئر کرتے رہے جبکہ پاکستان میں ایکس پر افغانستان سے متعلق مختلف ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین جنگ کے ماحول میں اس نوعیت کے طنز پر تنقید کرتے ہوئے اسے قابلِ اعتراض قرار دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی شامل ہیں، جنھوں نے ایکس پر لکھا کہ ’یہ مزاح نہیں، یہ اخلاق سے گرا ہوا مواد ہے جسے ہٹا دینا چاہیے۔ براہ کرم مواد بنانے کے لیے پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کریں اور اس نسل پرستانہ، سستی تھرڈ کلاس ریل کو ہٹا دیں۔‘

شیئر کریں: WhatsApp

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *