Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل، سیاسی و مذہبی شخصیات کی عیادت

اسلام آباد: مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ شب اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو اچانک طبیعت ناساز ہونے پر فوری طور پر اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی صحت کی مکمل جانچ کی جا سکے،مولانا عبدالغفور حیدری کی حالت اس وقت مستحکم بتائی جا رہی ہے ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، معالجین ان کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹے نہایت اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

اسپتال میں مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے ان کی عیادت کی، جن میں مولانا فضل الرحمان، کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنما شامل تھے۔ رہنماؤں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ڈاکٹروں سے علاج کے حوالے سے تفصیلات بھی حاصل کیں۔

پارٹی رہنماؤں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ ملک کی مذہبی و سیاسی قیادت میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں اور ان کی خدمات طویل عرصے پر محیط ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *