Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

ڈیل یا دردناک انجام، ٹرمپ کا ایران کو دو ٹوک پیغام

ڈیل یا دردناک انجام، ٹرمپ کا ایران کو دو ٹوک پیغام
ٹرمپ آئندہ ہفتے غزہ کے لیے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کریں گے، امریکی عہدیدار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ہمیں معاہدہ کرنا ہی ہوگا ورنہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائے گی۔

اگر ایران نے اس بار بھی انکار کیا تو پھر کہانی مختلف ہوگی اور حالات اس کے لیے مشکل ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو بہت پہلے ہی معاہدہ کر لینا چاہیے تھا۔

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات چینی صدر ژی جن پنگ سے متوقع ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا اور چین کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے غزہ کے لیے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کریں گے۔

یہ اعلان 19 فروری کو متوقع غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں کیا جائے گا، جس میں 20 ممالک کے سربراہان اور وفود کی شرکت متوقع ہے۔

عہدیدار کے مطابق یہ فنڈنگ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے مختص کی جائے گی، جس کا مقصد تباہ حال انفراسٹرکچر کی بحالی اور انسانی بحران سے نمٹنا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *