Banner
Daily Sahafat Quetta
October 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ریڈیو پاکستان گلگت اور ہمخیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن کیلئے مذاکرات اور سیاسی عمل کو ترجیح دی جائے،مولانا عبدالقادر لونیانٹرا پارٹی الیکشن کی شفافیت اور تنظیمی نظام مثال بن چکا ہے، قاری مہراللہملاوٹی دودھ اور دہی کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارکارکن ہی پارٹی کی اصل طاقت ہیں،اب تنظیم باتوں میں نہیں عملی طور پر میدان میں نظر أئے گی ،جمال شاہ کاکڑنوڈیرو کی معروف شخصیت سیف الدین ہاشمی کراچی میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DAB/AB NO.380/30-9-2026ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیریڈیو پاکستان گلگت اور ہمخیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن کیلئے مذاکرات اور سیاسی عمل کو ترجیح دی جائے،مولانا عبدالقادر لونیانٹرا پارٹی الیکشن کی شفافیت اور تنظیمی نظام مثال بن چکا ہے، قاری مہراللہملاوٹی دودھ اور دہی کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارکارکن ہی پارٹی کی اصل طاقت ہیں،اب تنظیم باتوں میں نہیں عملی طور پر میدان میں نظر أئے گی ،جمال شاہ کاکڑنوڈیرو کی معروف شخصیت سیف الدین ہاشمی کراچی میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DAB/AB NO.380/30-9-2026ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانی

پاکستانی خواتین کا ملکی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ہے ،جمال شاہ کاکڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکنِ قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔اسلام نے خواتین کو جو حقوق عطا کیے، آج کی مہذب دنیا بھی ان کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے، اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرتی رہی ہے۔ خواتین کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت خواتین کی تعلیم، صحت، روزگار اور معاشی خودمختاری کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ خواتین کے لیے خصوصی اسکالرشپس، ہنر مندی کے پروگرامز، کاروباری معاونت اسکیمیں، تحفظِ خواتین کے قوانین میں بہتری اور کام کی جگہوں پر ہراسیت کے خلاف موثر نظام کا قیام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سماجی تحفظ کی اسکیموں کے ذریعے لاکھوں مستحق خواتین کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خود کفیل بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی خاتون وزیراعلی کی قیادت میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خواتین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ، ہنر سکھانے کے مراکز، صحت کارڈ کی سہولت، کاروباری قرضوں کی فراہمی، اور خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ (ن)خواتین کو قومی دھارے میں باعزت مقام دلانے کے لیے سنجیدہ ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ خواتین کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم خواتین کو مساوی مواقع فراہم کریں تاکہ وہ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)خواتین کے حقوق کے تحفظ، ان کی عزت و وقار اور عملی بااختیاری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *