Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیٹیکس اسکیم میں حکومتی نیک نیتی کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، چیئرمین ایف بی آرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیٹیکس اسکیم میں حکومتی نیک نیتی کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر

ماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانی

کوئٹہ: سیکرٹری ماحولیات بلوچستان نور محمد پرکانی نے کہا ہے کہ صوبے میں ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور صحافیوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنے دفتر میں بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نور محمد پرکانی نے کہا کہ بلوچستان بھی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں بلوچستان کی ماحولیاتی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، شجرکاری اور ماحول کے تحفظ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری ماحولیات نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ محکمہ ماحولیات صحافیوں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صاف، صحت مند اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے شجرکاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاہم صرف درخت لگانا کافی نہیں بلکہ پودوں اور درختوں کی حفاظت اور مناسب نگہداشت بھی یقینی بنانا ہوگی۔

اس موقع پر بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس کے وفد نے ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری کے فروغ اور عوامی آگاہی کے لیے محکمہ ماحولیات کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *