Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیر

پشاور(بیورو رپورٹ)ایڈوانسڈ لیپروسکوپی روایتی یا بنیادی لیپروسکوپی کے مقابلے میں ایک انتہائی جدید اور پیچیدہ جراحی تکنیک ہے۔ بنیادی لیپروسکوپی میں صرف تشخیص یا چھوٹے آپریشن (جیسے اپینڈکس یا پتے کا آپریشن)کیے جاتے ہیں، جبکہ ایڈوانسڈ لیپروسکوپی میں جدید ترین کیمروں، روبوٹک آلات اور اعلی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے جسم کے پیچیدہ حصوں کے بڑے آپریشن کیے جاتے ہیں،اس میں 3D یا HD ہائی ڈیفینیشن کیمرے، ایڈوانسڈ انرجی آلات اور بعض اوقات روبوٹک نظام سے کام لیایا جاتا ہے،کینسر کے آپریشن، موٹاپے کی سرجری ، اور شدید اینڈومیٹریسس کا علاج کیا جاتا ہے،اس کے لیے سرجن نے خصوصی اور اعلی درجے کی فیلوشپ یا ٹریننگ کی ہوتی ہے۔ایڈوانسڈ لیپروسکوپی میںروایتی اوپن سرجری (پیٹ چاک کرنے)کے بجائے محض چند ملی میٹر کے چھوٹے سوراخوں سے بڑا آپریشن ہو جاتا ہے،مریض کو درد بہت کم ہوتا ہے، خون کم بہتا ہے اور وہ چند ہی دنوں میں اپنے روزمرہ کے کاموں پر واپس لوٹ سکتا ہے،زخم چھوٹے ہونے کی وجہ سے انفیکشن کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں، یہ روایتی اوپن سرجری کے مقابلے میں ایک محفوظ اور جدید ترین انتخاب ہے۔ ویسے تو پشاور میں کافی سارے ایڈوانسڈ لیپرو سکوپک سرجن ہیں جو اپنی طبی خدمات ،تجربے اور مہارت کی وجہ سے عوام میں اپنا ایک نام اور مقام رکھتے ہیں ،لیکن ان میں ایک ڈاکٹرمحمد نور خان وزیر(ایڈوانسڈ لیپرو سکوپک سرجن)ہیں جو اس شعبے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،گذشتہ روز میڈیا کی ایک ٹیم نے ان سے ملاقات کی اور ان سے ڈاکٹری شعبے کی طرف آنے اور طب کے شعبے کی ترقی اور ایڈواسڈ لیپرو سکوپی بارے تفصیلات معلوم کیں کہ یہ کیا چیز ہے اور عوام کو اس کا فائدہ کیا ہے،ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ میرا تعلق میرانشاہ(وزیرستان)سے ہے،ہمارے علاقے میں تعلیمی پسماندگی بہت زیادہ ہے،میں اپنے خاندان کا واحد فرد تھا جس نے میٹرک پاس کی،میرے والد صاحب کی خواہش تھی کہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کروں اور ڈاکٹر بنوں،میں خود ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو دیکھتا تھا تو میرا شوق بھی بڑھتا تھا کہ ڈاکٹر بنوں،اور عہد کیا تھا کہ ڈاکٹر بھی جنرل سرجن بنوں گا،چنانچہ اپنی تعلیم جاری رکھی،اور کیڈٹ کالج رزمک سے ایف ایس سی کیا،گومل میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا،ایل آر ایچ سے ایف سی پی ایس کیا،جب ایف سی پی ایس کر لیا تو بڑی آفرزآئیں کہ آرتھو پیڈک بن جائو ،فلاں بن جائو،فلاں بن جائو،اس میں پیسہ بہت زیادہ ہے لیکن میں نے سب سے کہا کہ میں پیسے کیلئے ڈاکٹر نہیں بنا انسانیت کی خدمت کیلئے ڈاکٹر بنا ہوں،چنانچہ اپنی خواہش کی تکمیل کی اور جنرل سرجن ہی بنا،،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایڈوانسڈ لیپرو سکوپک سرجری کے زریعے آپریشن میں تقریبا ایک گھنٹہ لگتا ہے،روایتی اوپن سرجری (پیٹ چاک کرنے)کے بجائے محض چند ملی میٹر کے چھوٹے سوراخوں سے بڑا آپریشن ہو جاتا ہے،مریض کو درد بہت کم ہوتا ہے، خون کم بہتا ہے اور وہ چند ہی دنوں میں اپنے روزمرہ کے کاموں پر واپس لوٹ سکتا ہے،زخم چھوٹے ہونے کی وجہ سے انفیکشن کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں، یہ روایتی اوپن سرجری کے مقابلے میں ایک محفوظ اور جدید ترین انتخاب ہے،ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ گردے کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے،تاہم جدید ترین ٹیکنالوجی کے زریعے اب اسے آسانی سے نکال لیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ آج کل فاسٹ فوڈز،کولڈ ڈرنک،بے وقت کھانا اور بے ترتیب کھاناعام ہے لیکن یہ بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں جن میں پتے کی پتھری اور گردے کی پتھری بھی شامل ہے،اس لئے عوام کو اس سلسلے میں احتیاط کرنی چاہئے،انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ میں شامل تمام بیماریوں کے اوپن آپریشن یا ایڈونسڈ لیپرو سکوپی آپریشن کرتے ہیں،،آخر میں ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ عوام میں ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سرجری بارے آگاہی ضروری ہے کیونکہ ا یڈوانسڈ لیپروسکوپی میںروایتی اوپن سرجری (پیٹ چاک کرنے)کے بجائے محض چند ملی میٹر کے چھوٹے سوراخوں سے بڑا آپریشن ہو جاتا ہے،مریض کو درد بہت کم ہوتا ہے، خون کم بہتا ہے اور وہ چند ہی دنوں میں اپنے روزمرہ کے کاموں پر واپس لوٹ سکتا ہے،زخم چھوٹے ہونے کی وجہ سے انفیکشن کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں، یہ روایتی اوپن سرجری کے مقابلے میں ایک محفوظ اور جدید ترین انتخاب ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *