Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقادلورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد

کوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد

کینسر قابلِ علاج مرض ہے، بروقت تشخیص اور علاج میں تاخیر سے گریز کیا جائے ، مقررین کا خطاب

کوالالمپور (ملائشیا) کینسر کے مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی حوصلہ افزائی، ان کی کامیابیوں کا جشن منانے اور معاشرے میں کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے کوالالمپور میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملائیشیا ، آسٹریلیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین میں بریسٹ کینسر اور بچوں میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین PPN راجہ شہزاد منور، صدر PPN چوہدری محمد زاہد حسین، وائس چیئرمین PFUJ چوہدری محمد اسماعیل اور جنرل سیکرٹری PFUJ محمد وقار خان ، چئیرمین پاک جنون علی کاظم شاہ اور سماجی ورکر محترمہ شازیہ ہمایوں سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ کینسر کے خلاف جنگ میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کینسر سروائیورز کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جدید طبی سہولیات اور علاج کی بدولت کینسر کی کئی اقسام قابلِ علاج ہیں، اس لیے بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
معروف سماجی کارکن اور Cancer Care کے چیئرمین محمد امین صدیق نے Cancer Care کے تعاون سے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والی خواتین کو مبارکباد پیش کی اور انہیں زندگی کے نئے سفر میں کامیابیوں کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے خواتین میں بریسٹ کینسر اور بچوں میں کینسر کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیماری سے بچاؤ، آگاہی اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہربل ادویات کے حوالے سے ہونے والی تحقیق اور ان کے نتائج پر بھی روشنی ڈالی۔
سیمینار میں خصوصی شرکت کے لیے آسٹریلیا سے آئے ہوئے ، اور کینسر سمیت دیگر کئی امراض پہ ہربل ادویات ریسرچ کے حوالے سے معروف اور مستند سمجھے جانے والے ، ڈاکٹر امین ملک شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سادہ اور صحت مند طرزِ زندگی دائمی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کینسر کے بڑھتے ہوئے عالمی رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غیر صحت مند عادات ترک کرنے اور صحت کے حوالے سے مثبت طرزِ زندگی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر امین ملک شاہ نے مزید وضاحت کی کہ کینسر ایک غیر متعدی مرض ہے، جو کسی مریض سے ملنے، ہاتھ ملانے یا اسے چھونے سے دوسرے شخص میں منتقل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کینسر سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے عوامی آگاہی کو بھی ضروری قرار دیا۔
آخر میں کینسر سروائیورز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس مرض سے لڑتے ہوئے کس طرح معاشرتی اور معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور Cancer Care کے تعاون اور نگہداشت سے انہوں نے دوبارہ صحت مند زندگی کا سفر شروع کیا ۔
تقریب میں کینسر سے صحت یاب ہونے والے افراد، خواتین، مردوں اور بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کینسر کے مریضوں اور صحت یاب ہونے والے افراد کی حوصلہ افزائی، معاونت اور معاشرتی بحالی کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *