Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویشڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحقوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویشڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ اقبال کے موقع پر شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام خودی، خود اعتمادی، عمل اور انسانیت کی خدمت کا پیغام ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے علامہ اقبال کے شعر ’’ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ شعر اقبال کے فکری فلسفے اور سماجی ذمہ داری کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ علامہ اقبال نے محروم اور کمزور طبقات کی حمایت کو بامقصد زندگی کا اہم اصول قرار دیا۔ ریاست کی حقیقی ذمہ داری ہے کہ غریب، محروم اور کمزور شہریوں کو ترقی کے یکساں مواقع اور باعزت زندگی فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقبال کا تصورِ پاکستان ایسے معاشرے کا خواب تھا جہاں عدل، مساوات، اخوت اور انسانی وقار کو بنیادی اہمیت حاصل ہو۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ یومِ اقبال ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ان کے افکار کو محض تقریبات تک محدود رکھنے کے بجائے عملی زندگی اور قومی پالیسیوں کا حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ علامہ اقبال کے پیغامِ خودی، بلند حوصلے اور مسلسل جدوجہد کو اپنا شعار بنائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *