Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویشڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحقنئی پیکنگ میں جھوٹے وعدےہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویشڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحقنئی پیکنگ میں جھوٹے وعدے

آئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے 5 نومبر کے فیصلے کے باعث کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں، جس سے سیاسی شخصیات کے ساتھ عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ میں بعض آئینی درخواستوں پر کارروائی معطل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے 10 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر پی ٹی آئی کے مقدمات ڈی لسٹ کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کو انتظامی سطح پر مقدمات ڈی لسٹ نہیں کرنے چاہیے تھے بلکہ سماعت کرکے 5 نومبر کے فیصلے کے اطلاق کا تعین کرنا چاہیے تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمِ امتناع واپس لینے کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 5 نومبر کے فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے متعلق مقدمات کی سماعت سے روک دیا تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *