Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

اوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار

لسبیلہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں فروری 2025ء کے دوران نیشنل بینک سے 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں مبینہ طور پر ملوث نیٹ ورک کے مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل سے ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مبینہ طور پر لوٹی گئی رقم سے خریدی گئی دو جدید ہونڈا سِوک گاڑیاں، ایک کارگو رکشہ، یونیک موٹر سائیکل، بھاری مقدار میں اسلحہ اور سیکیورٹی فورسز کی جعلی وردیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی نے ڈی ایس پی رائے حق شاہ، ایس ایچ او اوتھل وحید مگسی، سی آئی انچارج جان محمد جاموٹ اور ایس ایچ او بیلہ یار محمد کمانڈو کے ہمراہ تھانہ اوتھل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک ڈکیتی کی واردات میں متعدد ملزمان ملوث تھے، جنہوں نے واردات کے دوران سیکیورٹی فورسز کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ وردیاں آن لائن منگوائی گئی تھیں تاکہ ملزمان اپنی شناخت چھپا کر واردات انجام دے سکیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ملزمان کا تعاقب اس وقت کے ایس ایچ او یار محمد کمانڈو نے کیا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ملزمان اپنی گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے مرکزی ملزم زوہیب سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ دورانِ تفتیش سامنے آنے والی معلومات کے مطابق مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں واردات سے قبل چند ہزار روپے موجود تھے، تاہم ڈکیتی کے بعد مبینہ طور پر اس کے اکاؤنٹ میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر تین کروڑ روپے کرشنا نامی ایک ہندو تاجر کے اکاؤنٹ میں بھی منتقل کیے، جسے ایزی پیسہ اور دیگر کاروباری لین دین کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

پولیس نے متعلقہ تاجر کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔ ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی نے پریس کانفرنس کے دوران جرائم پیشہ عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لسبیلہ کو جرائم پیشہ افراد کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا اور عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واردات میں مبینہ طور پر ملوث دیگر روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پولیس کی کوشش ہے کہ پورے نیٹ ورک کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *