Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان

نوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلان

نوڈیرو(رپورٹ:عابد بھٹو) شہری ایکشن کمیٹی نوڈیرو کا اہم اجلاس چیئرمین غلام حیدر ناریجو کی صدارت میں جاوید احمد بھٹو کی رہائش گاہ آستانہ ذکریا پر منعقد ہوا، جس میں نوڈیرو شہر کی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں شہری ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین جاوید احمد بھٹو، سرتاج علی شیخ، محمد سلیم چنا، مہیش کمار (ببلو)، مولانا محمد طیب کندھر، پی پی پی شہید بھٹو کے شاہد میاں بھٹو، غلام نبی کولاچی، جے یو آئی کے حافظ محمد ابوبکر کوریجو، مولانا عبدالسلام دھاریجو، فنکشنل لیگ کے نسیم احمد منگنیجو، امداد علی میرانی، قومی عوامی تحریک کے امان اللہ بھٹو، سائیں عبدالرحمان سپڑو، مزدور اتحاد کے صاحب خان شیخ، غوثیہ جماعت کے ضمیر حسین بھٹو، سندھ نوجوان اتحاد کے راحیل عباس کلہوڑو، الشہباز گڈز ٹرانسپورٹ کے وزیر علی انصاری اور پاکستان ٹریڈ یونین کے اسداللہ راہوجو، پروفیسر غلام حسین کٹپر اور محمد سلیمان بھٹو نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران نوڈیرو شہر کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شریک رہنماؤں نے نوڈیرو شہر میں بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی، بدمعاشی، نوڈیرو پولیس کی عدم دلچسپی اور ایس ایچ او نوڈیرو کے اڑنگے رویے اور پولیس گردی کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن نوڈیرو میں اس کے برعکس ہو رہا ہے، پولیس تحفظ دینے کے بجائے خود عوام آزار کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے سفارشی مجرموں کو تحفظ دیا جا رہا ہے اور عوام کے ساتھ زور و تحقیر والا رویہ اختیار کیا گیا ہے۔
اجلاس میں تمام شرکاء کی مشترکہ صلاح و رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ نوڈیرو پولیس کے اس رویے کے خلاف 6 نومبر 2026ء بروز جمعہ صبح 11 بجے میونسپل کمیٹی روڈ پر پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *