Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، شمالی علاقوں میں سردی برقرارصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، شمالی علاقوں میں سردی برقرار

مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی ڈرون سے تصاویر بنانے کی مذمت، نجی زندگی کے تقدس کا احترام کیا جائے، مولانا محمد ادریس رند

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے گھر ڈرون کیمرے کے ذریعے تصاویر بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ عمل غیر شرعی، غیر اخلاقی اور قابلِ افسوس ہے، حکومت قائد جمعیت کے جائز سوالات کا جواب دینے کے بجائے بے جا تنقید کررہی ہے، مولانا محمد ادریس رند
سیوی (نامہ نگار) ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام سیوی مولانا محمد ادریس رند نے کہا ہے کہ قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی ڈرون کیمرے کے ذریعے تصاویر بنانے کے عمل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کسی بھی سیاسی و مذہبی رہنما کی نجی رہائش گاہ کی اس طرح نگرانی کرنا اور تصاویر بنانا غیر شرعی، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل ہے، جس کی کسی بھی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں دی جاسکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی دفتر چاکر روڈ سیوی میں ضلعی و تحصیل عہدیداران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سرپرست اعلیٰ مولانا عطاء اللہ، جنرل سیکریٹری مولانا یحییٰ، ضلعی نائب امیر مولانا عبدالغفار، ضلعی ناظم مالیات مولانا محمد اسلم مستوئی، ضلعی سرپرست حاجی محمد ایوب کھیتران، تحصیل ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا خادم حسین سیانچ، تحصیل فنانس سیکریٹری مولانا عبدالکریم، عبدالحییٰ، مولانا ظفر علی اور حافظ محمد حسن بھی موجود تھے مولانا محمد ادریس رند نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے جو سوالات اٹھائے ہیں وہ نہایت اہم، جائز اور عوامی مفاد سے تعلق رکھتے ہیں، مگر افسوس کہ حکومت کے پاس ان سوالات کا کوئی تسلی بخش جواب موجود نہیں ان سوالات کا جواب دینے کے بجائے مختلف حیلے بہانوں سے قائد جمعیت کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جو جمہوری روایات اور سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سیوی اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کے خلاف ہونے والی ایسی تمام غیر اخلاقی حرکات کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن کسی بھی سیاسی و مذہبی شخصیت کی ذاتی زندگی اور نجی رہائش گاہ کے تقدس کا احترام ہر صورت ضروری ہے۔ اختلافِ رائے کو ذاتیات اور غیر اخلاقی اقدامات تک لے جانا کسی بھی طور مناسب نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ کون ملک کے مفاد میں کام کررہا ہے اور کون ملک کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ قوم یہ بھی جانتی ہے کہ ملکی وسائل پر کن لوگوں کا قبضہ ہے اور کون ملک کے قیمتی وسائل بیرون ملک لے جاکر فروخت کررہا ہے۔ ملک کے وسائل عوام کی امانت ہیں، ان کا تحفظ اور درست استعمال حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے مولانا محمد ادریس رند نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ آئین، قانون، جمہوری اقدار، اسلامی تعلیمات اور عوامی حقوق کی بالادستی کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ، ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔مولانا محمد ادریس رند نے حکومت کو خبردار کرتے ہوۓ کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام سیوی اپنے قائد کی حفاظت اور ملک کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *