Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہواپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوڈیرو میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، طلباء کی تقاریر اور نعت خوانی

نوڈیرو (رپورٹ:عابد بھٹو) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوڈیرو کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا اہتمام ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوڈیرو میں کالج کے پرنسپال پروفیسر محمد عتیق سومرو کی صدارت میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پُروقار اور روح پرور سیرت النبی ﷺ تقریب کالج کے میٹنگ ھال میں منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے کیا گیا، جس کے بعد کالج کے طلباء نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیں پیش کیں اور داد وصول کیا، طلباء نے اپنی تقریروں کے ذریعے حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ، تعلیمات، اخلاق حسنہ، محبت، رواداری، امن اور بھائی چارے کے پیغام پر روشنی ڈالی۔تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ کے سینئر نائب صدر نثار محمد مراد بھٹو، ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز لاڑکانہ پروفیسر اعجاز علی جمالی مہمان خصوصی تھے، جبکہ تقریب میں مختلف کالجوں کے پرنسپل، ڈویژنل آفیسرز، پروفیسرز، معزز اساتذہ، تعلیمی شخصیات، پروفیسر نذیر احمد سومرو، پروفیسر احمد بخش کٹپر، پروفیسر سرفراز سومرو، در محمد سومرو، عمران کلہوڑو، فدا حسین میرانی، حبیب اللہ جکھرو، عاشق لغاری سمیت کالج کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارک پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ایک بہترین، پرامن اور مثالی معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ ایسی علمی، ادبی اور مذہبی تقریبات نوجوان نسل میں دینی شعور، اخلاقی اقدار اور محبت رسول ﷺ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔آخر میں کالج کے پرنسپال پروفیسر محمد عتیق سومرو نے آئے ہوئے مہمانوں، معزز آفیسرز، پرنسپلز، پروفیسرز، اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام افراد کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب کا اختتام درود و سلام اور ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *