Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
امریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیاامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیا

17دہشتگردوں کی ہلاکت ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

کوئٹہ (خ ن )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور مو¿ثر حکمت عملی کا ثبوت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ دہشت گرد عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور عوام کے امن و سکون کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، تاہم ریاستی ادارے ان کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری قوت اور عزم کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی حکمت اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی حکمت اللہ نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان قربان کرکے فرض شناسی، جرات اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ قوم اپنے اس بہادر سپوت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر افسران اور جوان قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، جو اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ان کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابل فخر باب ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور بلوچستان میں امن و استحکام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک ادارے کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔ قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہدائ کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ بلوچستان میں پائیدار امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریاست کی عملداری کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *