Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیقلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا

23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر 2026 کو مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ہوگا۔ اس باوقار ایونٹ میں ایشیا کے صفِ اول کے کھلاڑی مردوں اور خواتین کے ٹیم مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

چیمپئن شپ میں مردوں کی چھ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں مجموعی طور پر 24 کھلاڑی شامل ہوں گے، جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پانچ ٹیموں کے 20 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں 36 غیر ملکی کھلاڑیوں، 12 غیر ملکی آفیشلز اور 10 تکنیکی مندوبین و ریفریز کی شرکت بھی متوقع ہے جو اس عالمی سطح کے کھیلوں کے مقابلے کی اہمیت اور بین الاقوامی حیثیت کو اجاگر کرتی ہے۔

پاک فضائیہ ملک میں اسکواش کے فروغ، باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی اور عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اسکواش کے میدان میں پاکستان کی درخشاں روایات کی بحالی اور عالمی سطح پر اس کھیل میں ملک کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سربراہ پاک فضائیہ کی سرپرستی میں جامع اور مربوط اقدامات جاری ہیں۔ ایئر چیف کی اسکواش کے فروغ کے لیے غیر متزلزل وابستگی، بالخصوص نچلی سطح پر کھیل کی ترقی، ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی مؤثر شناخت اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنے کے عزم نے اس کھیل کی ترقی کو نئی جہت عطا کی ہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر عہدیداران، شریک ممالک کے نمائندگان، کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت بھی متوقع ہے۔ یہ ایونٹ ایشیائی کھلاڑیوں کو اپنی فنی مہارت، مسابقتی صلاحیت اور کھیل کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے روابط کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

پاک فضائیہ کی سرپرستی میں اس باوقار چیمپئن شپ کا انعقاد عالمی سطح پر اسکواش میں پاکستان کی درخشاں روایات کو مزید مستحکم کرنے اور اس کھیل میں قومی وقار و برتری کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے۔ یہ میگا ایونٹ بین الاقوامی کھیلوں میں تعاون کو مستحکم کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کی راہیں ہموار کرنے کے پاکستان کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ چیمپئن شپ 7 نومبر 2026 کو اختتام پذیر ہوگی، جبکہ فیصلہ کن فائنل مقابلے بھی اسی روز کھیلے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *