Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصرروہڑی: بیٹے کو مبینہ طور پر جلانے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرانے کا الزام، بزرگ خاتون کا احتجاجشاہراہوں پر دوڑتے متحرک بم اور ہماری غفلتحب میں پانی کی ضلع سے باہر ترسیل پر پابندی، تمام سابقہ اجازت نامے منسوخدہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستانفیلڈ مارشل امن کے پیامبر بن کر تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہیں تھی خواجہ آصف کا مولانا کو جواببینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد بڑھا دی گئی، رپورٹ ایف ایم یو کو دینا لازم قرارصحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصرروہڑی: بیٹے کو مبینہ طور پر جلانے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرانے کا الزام، بزرگ خاتون کا احتجاجشاہراہوں پر دوڑتے متحرک بم اور ہماری غفلتحب میں پانی کی ضلع سے باہر ترسیل پر پابندی، تمام سابقہ اجازت نامے منسوخدہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستانفیلڈ مارشل امن کے پیامبر بن کر تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہیں تھی خواجہ آصف کا مولانا کو جواببینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد بڑھا دی گئی، رپورٹ ایف ایم یو کو دینا لازم قرار

تھرپارکر: اسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے حاملہ خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق

مٹھی: تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں دیہی مرکز صحت دانوداندل میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے سے حاملہ خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک حاملہ خاتون ایمبولینس میں موجود تھی جبکہ عملہ آکسیجن سلنڈر لگا رہا تھا کہ اسی دوران دھماکا ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈسپنسر، ایمبولینس ڈرائیور، چوکیدار اور دیگر ملازمین بھی شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حاملہ خاتون کے ساتھ موجود دو تیماردار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دھماکے کے بعد آگ نے ایمبولینس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایک شدید زخمی شخص سول اسپتال مٹھی منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

ریسکیو ٹیموں نے ایک شیرخوار بچے اور ایک خاتون سمیت متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے بعض افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

انتظامیہ، محکمہ صحت اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات اور واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *