Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

غلط چالان پر ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی سجاد آغا

کوئٹہ: ڈی ایس پی ٹریفک سجاد آغا نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹریفک نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اصلاحات کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ غلط چالان کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ شہری ٹریفک اہلکاروں کی کسی بھی کوتاہی کی شکایت براہِ راست ٹریفک آفس میں درج کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹریفک آفس میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور و آگاہی مہم کے تحت نوجوانوں کے سیمینار اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈی ایس پی سجاد آغا نے کہا کہ ٹریفک اصلاحات وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان کے وژن کے مطابق متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ اس مہم کا بنیادی مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور پیدا کرنا اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک مسائل کی ایک بڑی وجہ قوانین سے ناواقفیت ہے۔ شہریوں کو نو پارکنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کرنا چاہیے اور جرمانے کی صورت میں اہلکاروں کے ساتھ الجھنے کے بجائے قانون کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بتدریج جرمانے سمیت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

ڈی ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ نفری کی کمی کے باوجود ٹریفک پولیس پورے کوئٹہ شہر میں نظام کو رواں رکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور شہریوں کے مفاد میں مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *