Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

زرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائی

ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور محکمہ مال کے انتظامی امور سے متعلق گیارہواں جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریونیو معاملات، محصولات کی وصولی اور محکمہ مال کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی، گزشتہ واجبات کی بازیابی، ریونیو ریکارڈ کی درستگی و تکمیل، زیرِ التواء ریونیو مقدمات، سرکاری اراضی کے تحفظ اور محکمہ مال کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیااس موقع پر متعلقہ ریونیو افسران نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور دیگر ریونیو امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو پیش رفت سے آگاہ کیا، جبکہ مختلف تحصیلوں میں محصولات کی وصولی، نادہندگان کے خلاف کارروائی اور زیرِ التواء مقدمات کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زرعی انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری محصولات کی وصولی کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں اور نادہندگان سے سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو کی مد میں واجب الادا رقوم کی وصولی میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گیانہوں نے زیرِ التواء ریونیو مقدمات کو قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریونیو معاملات میں غیر ضروری تاخیر سے بچانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں اور ہر کیس کو مقررہ قانونی طریقہ کار کے مطابق بروقت نمٹایا جائےڈپٹی کمشنر نے ریونیو ریکارڈ کی درستگی اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق محفوظ بنانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اراضی ریکارڈ میں کسی قسم کی غلطی، بے ضابطگی یا ریکارڈ کی عدم تکمیل مستقبل میں عوام اور انتظامیہ کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے متعلقہ افسران ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے عمل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے سرکاری اراضی کے تحفظ کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمین پر کسی بھی قسم کے غیر قانونی قبضے یا تجاوزات کی بروقت نشاندہی کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائےڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ مال ضلعی انتظامیہ کا ایک اہم شعبہ ہے، جس کی کارکردگی کا براہِ راست تعلق عوامی مسائل کے حل اور سرکاری محصولات کی وصولی سے ہے۔ اس لیے ریونیو افسران اپنے فرائض ایمانداری، شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اور عوام کو ریونیو سے متعلق امور میں بروقت سہولیات فراہم کریںانہوں نے مزید کہا کہ محکمہ مال کے نظام میں شفافیت، جوابدہی، مو¿ثر نگرانی اور عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام متعلقہ افسران کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا، جبکہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت، غیر ضروری تاخیر یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گااجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں دی گئی ہدایات پر مقررہ مدت کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور آئندہ جائزہ اجلاس میں پیش رفت کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *