Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

عصر حاضر کی مشکلات پر قابو پانے اور مصائب و الام کے خاتمے کے لیے اسوہ امام سجاد کو مشعل نور ہے، سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے

عصر حاضر کی مشکلات پر قابو پانے اور مصائب و الام کے خاتمے کے لیے اسوہ امام سجاد کو مشعل نور ہے. سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے

امام زین العابدین نے جابر سلطانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا سلیقہ سکھایا. کرلوٹ کالج میں محفل سجادیہ سے علامہ بشارت امامی کا خطاب

راولپنڈی ( ) سربراہ ٹی این ایف جے آغا سید حسین مقدسی کے اعلان کے مطابق قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ 8 تا 15 جمادی الاول ہفتہ عظمت محمد و آل محمد کے اختتام پر سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کرلوٹ کالج نزد مری میں محفل سجادیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیرت حضرت امام زین العابدین کی حیات طیبہ کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کی مشکلات پر قابو پانے اور مصائب و الام کے خاتمے کے لیے اسوہ امام سجاد کو مشعل نور قرار دیا. انہوں نے کہا کہ عظمت محمد و ال محمد کا اعتراف اور ان کی سیرت و کردار کی عملی پیروی اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس وقت دنیائے جبر و استبداد نے مظلومین و مستضعفین پر یلغار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ظالموں کے خلاف نبرد آزما ہونے اور مظلوموں کی مدد کا حکم دیتا ہے ، قران نے اہل ستم کی سب سے زیادہ مذمت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ خانوادہ نبوت اور رسالت کو خانوادہ ہائے عالم پر فضل و شرف حاصل ہے ان کی طہارت و عصمت کا قرآن گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام زین العابدین نے جابر سلطانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا سلیقہ سکھایا۔ اس موقع پر مرکز کے رہنما اصولوں ولائے علی،عزائے حسین، حرمت سادات،احترام مرجعیت و مرکزیت پر عمل پیرا ہونے کے عہد کا اظہار کیا گیا۔ محفل کے اختتام پر عالم اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے اور جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عساکر پاکستان کے سپوتوں کیلئے دعا کی اور سپاس عقیدت پیش کیا.

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *