Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیاجائے،جمال شاہ کاکڑبلوچستان کے وکلا نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں، چیف جسٹس پاکستانمسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، حاجی میر محمد خان لہڑیمسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، میر فیصل خان جمالیعوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگوخضدار کے علاقے کرخ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاکمسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، میر ظہور بلیدیبھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، ڈپٹی کمشنر خالد خان27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کا دن ہے، میر محمد صادق عمرانینوشکی: گرلز ڈگری کالج میں مسلح نقاب پوش افراد کی فائرنگ، تین طالبات زخمیکوئٹہ میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیاجائے،جمال شاہ کاکڑبلوچستان کے وکلا نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں، چیف جسٹس پاکستانمسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، حاجی میر محمد خان لہڑیمسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، میر فیصل خان جمالیعوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگوخضدار کے علاقے کرخ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاکمسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، میر ظہور بلیدیبھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، ڈپٹی کمشنر خالد خان27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کا دن ہے، میر محمد صادق عمرانینوشکی: گرلز ڈگری کالج میں مسلح نقاب پوش افراد کی فائرنگ، تین طالبات زخمی

سکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیش

لورالائی (میاں محمدعامربشیرآرائیں)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی نومنتخب ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محترمہ سکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں مبارک باد پیش کی گئی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم اور مرکزی دفتر کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور عہدیداران نے محترمہ ساکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر دلی مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر محترمہ سکینہ عبداللہ خان کی بطور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات تقرری کو بلوچستان میں خواتین کی سیاسی نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت میں اس عہدے پر کسی خاتون کی تقرری کو صوبے کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔پارٹی رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ محترمہ سکینہ عبداللہ خان اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پارٹی کے مؤقف کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے، تنظیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور خواتین کی سیاسی و سماجی شرکت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔تقریب کے دوران مرکزی عہدیداران نے ان کے لیے کامیابی اور مزید پیش رفت کی دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کے تنظیمی امور اور اطلاعاتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ عہدیداران باہمی تعاون سے کام جاری رکھیں گے۔محترمہ سکینہ عبداللہ خان نے اس موقع پر مبارک باد دینے والے مرکزی رہنماؤں اور عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *