Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
برازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیابرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی صورت میں ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے افغان حکام کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات کو بے بنیاد اور ناقابل قبول قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں اور اپنے ملک میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے چاہئیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان نے سرحد پار دراندازی کے ٹھوس شواہد افغان حکام کو فراہم کیے ہیں، جبکہ استنبول اور دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران بھی افغان نمائندوں کے سامنے یہ شواہد رکھے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے باوجود دراندازی روکنے میں کامیابی نہیں مل سکی۔

طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ حکومت اور سکیورٹی ادارے سرحد پار دراندازی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں سے عدم تعاون اس فیصلے کی وجہ بنا، تاہم دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں صوبائی انتظامیہ کا تعاون حاصل ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *