Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خواتین کے ایجنڈے کو مضبوط بنانے کے لیے پہلی سالانہ کانفرنس، دنیا بھر سے حقوقِ نسواں کی آوازیں ایک پلیٹ فارم پراکٹھی ہوئیںایف ایف سی کی آئی کیپ-آئی سی ایم اے بہترین کارپوریٹ اور سسٹین ایبلٹی رپورٹس ایوارڈز 2025 میں شاندار کامیابیجنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونخواتین کے ایجنڈے کو مضبوط بنانے کے لیے پہلی سالانہ کانفرنس، دنیا بھر سے حقوقِ نسواں کی آوازیں ایک پلیٹ فارم پراکٹھی ہوئیںایف ایف سی کی آئی کیپ-آئی سی ایم اے بہترین کارپوریٹ اور سسٹین ایبلٹی رپورٹس ایوارڈز 2025 میں شاندار کامیابیجنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعون

میرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیاب

میرپورخاص(عباس آرائیں) پولیو کے عالمی دن کے موقع پر روٹری کلب میرپورخاص (سردار یاسین ملک) اور میرپورخاص اسپیشل اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(گلستان معذورین) کے اشتراک سے گاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں وہیل چیئر کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا۔ میچ میں MSSWA(گلستان معذورین) وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے روٹری کلب(سردار یاسین ملک) وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی میئر میرپورخاص رؤ ف غوری، روٹری ڈسٹرکٹ گورنر (سندھ، بلوچستان) ڈسٹرکٹ پولیو چیئر چوہدری فہد سکندر، روٹیرین ڈسٹرکٹ سیکریٹری فرقان شیخ، صدر روٹری کلب میرپورخاص (سردار یاسین ملک)روٹیرین عرفان چندیجہ، ڈسٹرکٹ کو چیئر پولیو پلس ہارون کھتری،روٹیرین نعمان ایس اے خان۔ روٹیرین نظیر ڈیتھو،روٹیرین ڈاکٹر اقبال کھتری،زوار لغاری،سرپرست MSSWAآفاق احمد خان،صدر قمرالدین ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے روٹری کلب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، خصوصاً افغانستان اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ہر سال پولیو کے عالمی دن کے موقع پر عوام میں پولیو سے آگاہی کی سرگرمیاں، واک اور سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ عوام اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھ سکیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پولیو کے خلاف قومی مہم میں پولیو ٹیموں جس میں روٹری کلب کے رضا کار، محکمہ صحت کے ہیلتھ ورکرز اور سماجی کارکن شامل ہیں، سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلا کر پاکستان کو پولیو فری ملک بنائیں۔مہمان خصوصی میئر میرپورخاص رؤف غوری اور ڈسٹرکٹ گورنر روٹری(سندھ، بلوچستان)چوہدری فہد سکندرنے فاتح ٹیم کے کپتان صلاح الدین اور رنر اپ ٹیم کے فیصل بروہی کو کپ اور کیش پرائز دیئے۔بعدازاں میئر میرپورخاص رؤف غوری، ڈسٹرکٹ گورنر چوہدری فہد سکندر، روٹیرین فرقان شیخ، عرفان چندیجہ، ہارون کھتری،
نعمان ایس۔اے۔خان،نظیر ڈیتھو، آفاق احمد خان، قمرالدین ملک کی قیادت میں گلستان معذورین(گاما اسٹیڈیم)سے میرپورخاص پریس کلب تک پولیو کے خاتمے کی مہم کے حوالے سے آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں روٹیرینز، وہیل چیئر یوزرز، محکمہ صحت کے پولیو ورکرز، سماجی رہنماؤں اور اسکولوں کے طلبا نے شرکت کی اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور پولیو فری پاکستان کے نعرے بلند کئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *